ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب مُلکی میں المناک واردات؛ دس سال کی لڑکی پھانسی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی

مینگلور کے قریب مُلکی میں المناک واردات؛ دس سال کی لڑکی پھانسی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی

Thu, 28 Nov 2019 20:23:47    S.O. News Service

مینگلور28/نومبر (ایس او نیوز) قریبی علاقہ مُلکی میں پیش آئی  ایک المناک واردات میں ایک دس سال کی معصوم لڑکی اپنے ہی گھر کے کمرے میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔ کیا وہ کھیلنے کے دوران اچانک گلے میں ربن پھنسنے سے موت کے منہ میں چلی گئی یا اُس کے ساتھ کچھ اور  واقعہ پیش آیا، اس ضمن میں پولس کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد  ہی  معلوم ہوسکتا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لڑکی  کی شناخت دھروی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کینّی گولی نامی مقام پر واقع پرائیویٹ اسکول میں پانچویں کلاس کی طالبہ تھی۔

بتایا گیا ہے کہ بدھ کو اسکول میں چھٹی ہونے کی وجہ سے  دھروی گھر پر ہی موجود تھی، اپنی دادی کے ساتھ وہ کافی وقت تک ٹی وی دیکھ رہی تھی، جب بجلی فیل ہوئی اور ٹی وی بند ہوگئی تو اُس نے دادی کو بتایا کہ وہ پڑھائی کےلئے کمرے میں جارہی ہے، جب کافی دیر ہونے کے باوجود وہ کمرے سے باہر نہیں نکلی تو  دادی نے اُسے  دیکھنے کے لئے کمرے کا رُخ کیا تو اُس کی چینخیں نکل گئی کیونکہ معصوم بچی دھروی  کھڑکی کے  ذریعے پھانسی پر لٹکی ہوئی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ بالوں کو لگانے والے ربن سے  وہ پھانسی پر لٹک گئی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مُلکی پولس جائے وقوع پر پہنچی ۔ موت کے تعلق سے چھان بین جاری ہے۔


Share: